بھتہ خوری اور ڈکیتی کی واردات سے حاصل ہونے والی رقم سے کالعدم تحریک طالبان کو فنڈنگ کی جاتی ہے

طالبان محسود گروپ کے کارندے شمریز پنجابی نے تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات

ہفتہ 6 فروری 2016 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے گرفتار کالعدم تحریک طالبان محسود گروپ کے کارندے شمریز پنجابی نے تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات کردیئے۔کالعدم تحریک طالبان محسود گروپ کے کارندے شمریز پنجابی نے دوران تفتیش انکشافات ہے کہ بھتہ خوری اور ڈکیتی کی واردات سے حاصل ہونے والی رقم سے کالعدم تحریک طالبان کو فنڈنگ کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے مطابق اس نے بارہ ساتھیوں کے ہمراہ کئی وارداتیں کیں، پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد لاکھوں روپے رشوت دیکر رہائی بھی حاصل کرچکا ہے اس کے علاوہ ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے اسلحہ چھیننی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے جبکہ ملزم وارداتوں کے بعد با آسانی ایران کے راستہ دبئی فرار ہوجاتا تھا۔حکام کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے دیگر کارندوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :