راولپنڈی کی ہونہارطالبہ نے کم عمری میں بیرون ممالک سے امن کی سفیر کاخطاب پالیا

مجھے اٹلی،یوکے ،فرانس اور امریکہ میں بطورامن کے سفیر اسناد دی گئی ہیں ‘کائنات خان امن اوربچوں کی تعلیم کیلئے جدوجہد کامشن ضرورکامیابی سے ہمکنارہوگا ‘گفتگو

ہفتہ 6 فروری 2016 16:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) راولپنڈی کی ہونہارطالبہ نے کم عمری میں بیرون ممالک سے امن کی سفیر کاخطاب پالیا ‘ کائنات خان کی کوششوں کے مداح اٹلی ،نیوزی لینڈ ‘یو کیاور امریکا بھی ہیں ۔کائنات خان کے مطابق مجھے اٹلی،یوکے ،فرانس اور امریکہ میں بطورامن کے سفیر اسناد دی گئی ہیں، میں چاہتی ہوں کہ پاکستان میں امن اور تعلیم کے لئے کام کروں۔

کائنات خان اچھی طالبہ ہی نہیں ٹینس کی بہترین کھلاڑی بھی ہے۔امن پرتین اورٹینس پر ایک کتاب لکھ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

پہلی کتاب بارہ سال کی عمر میں لکھی ۔ٹینس میں ملائیشیا میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔اساتذہ اوروالدین بھی کائنات کی جدوجہد کے بڑے حامی ہیں ۔کائنات خان کیوالد اعجاز کے مطابق حکومت کو چاہئے ناصر ف کائنات بلکہ اس جیسے اگر کوئی اور طلباء بھی یہ کام کرنا چاہتے ہیں توان کی سرپرستی کرے۔ہیڈ مسٹریس کے مطابق گورنمنٹ کے لیول پر حوصلہ افزائی ہونی چاہئے ‘بورڈ کا ٹورنا منٹ ہواتھا ،اس میں پوزیشن حاصل کی اور یورپ کے دورے پر امن کے سفیرکا ایوارڈ ملا ہے۔کائنات خان نے کہا کہ امن اوربچوں کی تعلیم کیلئے جدوجہد کامشن ضرورکامیابی سے ہمکنارہوگا ۔

متعلقہ عنوان :