Live Updates

پی ٹی آئی پنجاب کا حکومتی پالیسیوں اور پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ

ہفتہ 6 فروری 2016 16:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب نے حکومتی پالیسیوں ، پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری ،بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کیخلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا ، فیصل چوک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جس کے باعث ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، کارکنان ”کر پٹ حکومت نامنطور ‘گو نواز گو ‘ “عوام دشمن حکمران گو ‘گو “مک گیا تیرا شو نواز گو نوازگو “پی آئی اے ملازمین قدم بڑھا ؤ ہم تمارے ساتھ ہیں ‘ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے اور کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان “کے نعرے لگاتے رہے ۔

ہفتے کے روز پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کی قیادت تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کی جبکہ اس موقعہ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید ‘چےئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ وئزڈاکٹریاسمین راشد ‘رکن قومی اسمبلی شفت محمود‘ولید اقبال ایڈوکیٹ ‘اراکین پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی ‘میاں اسلم اقبال ‘سعدیہ سہیل‘شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری سمیت تحر یک انصاف کے ہزاروں کارکنان نے شر کت کی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر (ن) لیگ کی وفاقی اور پنجاب حکومت کے خلاف جبکہ چےئر مین عمران خان کے حق میں درج تھے جبکہ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں حکمران اپنی ”فیکٹریاں “چلا سکتے ہیں تو ملکی اداروں کو کیوں نہیں چلاتے ؟اصل میں حکمرانوں کی نیت ہی ٹھیک نہیں پی آئی اے کی نجکاری کے نام پر قومی خزانہ پر حکمران سب سے بڑا ڈاکہ مارنے جا رہے ہیں حکمرانوں کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ تحر یک انصاف عوام اور مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے اور حکمرانوں کے ہر عوام دشمن منصوبے کو ناکام بنایا جا ئیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران پی آئی ا ے کو اونے پونے داموں فر وخت کر نے کی منصوبہ بند ی بنا چکے ہیں جسکا سپر یم کورٹ پاکستان کو بھی ازخود نوٹس لینا چاہیے اور حکمرانوں کے اس عوام دشمن ایجنڈے کو ناکام بنایا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام سے انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر نے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور قوم ان سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا چاہتی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری اور میٹر وٹرین جیسے حکمرانوں کے منصوبے صرف اور صرف عوام دشمنی پر مبنی ہے اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکمران اپنی پا لیسوں پر نظر ثانی کر یں اور ذاتی کی بجائے قومی مفادات کو تر جیح دیں ہم پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے اور حکمرانوں کی نجکاری کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا ئیگا۔

یاسمین راشد اور شفقت محمودنے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے ماضی سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا انکی آج بھی تمام پا لیساں اور منصوبے عوام دشمنی پرمبنی ہے اور تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں آج ملک اور قوم کے مفادات کے تحفظ کیلئے سڑکوں پر آچکی ہے اور جب تک حکمران اپنی عوام دشمن حر کتوں سے باز نہیں آئیں گے تحر یک انصاف بھی انکے عزائم کو ناکام بنانے کی جنگ لڑ تی رہیگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات