کوئٹہ دھماکے میں ہوئے مبینہ نقصان کی ابتدائی تفصیلات آ گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 16:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء) : کوئٹہ کے جناح روڈ پر ہوئے زرودار دھماکا ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ریسکیو ذرائع کےمطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے افراد میں سے بھی متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کی تین گاڑیاں اور ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد میں بڑی تعداد سکیورٹی اہلکاروں کی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :