لاہور ، تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے ڈیفنس میں ایس ایچ او شاد باغ تجمل بٹ کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 6 فروری 2016 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) لاہور میں تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے ڈیفنس میں ایس ایچ او شاد باغ تجمل بٹ کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے ایس ایچ او کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کی ہے اور قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس کے مطابق ملوث ملزمان کے چند روز قبل خاکے جاری کئے گئے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق بتایا گیا کہ اب تک کی تفتیش میں بظاہر نظر آتا ہے کہ ایس ایچ او تجمل بٹ کے قتل کے پیچھے لاہور کی ایک اہم سیاسی شخصیت ہے۔واضح رہے کہ ایس ایچ او تھانہ شاد باغ تجمل بٹ کو کچھ روز پہلے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :