پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے دوسری ملاقات کا شیڈول ابھی طے نہیں ہوا،پالپا صدر کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان اچھا اقدام ہے، ان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے‘چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 6 فروری 2016 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے دوسری ملاقات کا شیڈول ابھی طے نہیں ہوا،پالپا صدر کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان اچھا اقدام ہے، ان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے ملاقات ہوئی تو ان کے تخفظات دور کریں گے اور جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا،حکومت ملازمین کی نوکریاں ختم کرنے کی نہیں بلکہ ملازموں کی ترقی کی بات کر رہی ہے تاہم بعض عناصر مذاکرات کی کامیابی سے خوف زدہ ہیں جو مذاکرات کا سن کر گھبرا گئے۔

متعلقہ عنوان :