مردم شماری کرانے کو بھی قومی ایکشن پلان کا حصہ بنایا جائے، سہیل قائم خانی

ہفتہ 6 فروری 2016 16:26

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) مردم شماری کے بغیر ملکی مسائل کا حل ممکن نظر نہیں آرہا ہے مردم شماری کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں مردم شماری آئینی تقاضا ہے مردم شماری میں تاخیر آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان راہ حق پارٹی ضلع ٹنڈوالہیار کے سیکریٹری جنرل سہیل حکیم قائم خانی نے شہر کی مختلف برادریوں کے وفود سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے ریاست کو چاہیئے کہ اپنی ذمہ داری کو پورا کرے پاکستان میں آبادی کے متعلق متضاد باتیں سامنے آتی رہتی ہیں فوج کی نگرانی میں درست مردم شماری ہوجائے تو پاکستان کی اصل آبادی بھی سامنے آسکتی ہے مردم شماری ضروری ہے لئے مردم شماری کرانے کو بھی قومی ایکشن پلان کا حصہ بنایا جائے افغان مہاجرین کی آڑ لے کر بار بار مردم شماری کو ملتوی کرنا دانشمندی نہیں ہے وقت آگیا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی قائم کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ راہ حق پارٹی فرقہ واریت اور لسانیت سے پاک ہے نظریاتی سیاست کے فروغ کے لئے نوجوانوں کو راہ حق پارٹی کے پلیٹ فارم پر اکھٹا کر رہے ہیں جس دن نوجوان بیدار ہوگئے اس دن شہر سے فرقہ واریت اور لسانیت کی لعنت کا خاتمہ ہوجائے گااس موقع پر عابد کمبوہ ، محمد انور کمبوہ ، خلیل احمد مگننھار ، محمد شاہد کشمیری ، عبدالرحیم اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :