رضویہ سوسائٹی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے،اختر راجپوت

ہفتہ 6 فروری 2016 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن ضلع وسطی کے صدر اختر علی راجپوت اور اہلیان محلہ نے رضویہ سوسائٹی ،ناظم آباد میں چوری کی بڑھتی ہوئی واردارتوں خصوصاً موٹر سائیکل کی چوری،گاڑیوں کے شیشے اور ٹیپ ریکارڈر اور دیگر وارداتوں پر رضویہ تھانے کے اہلکاروں کی چشم پوشی پر انسپکٹر جنرل سندھ سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ پولیس کو ان وارداتوں کو روکنے کا حکم دیں ،کیونکہ اہلیان رضویہ سوسائٹی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے پریشان ہیں ،لیکن مقامی پولیس اہلکار ان کاروائیوں کو روکنے اور مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں جو کہ ایک المیہ ہے ،ان رہنماوں نے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے بھی کہا کہ وہ اہلیان محلہ کی داد رسی کریں ۔

متعلقہ عنوان :