پی آئی اے کے 2ملازمین کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

ہفتہ 6 فروری 2016 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) پی آئی اے کے 2ملازمین کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطاق پی آئی اے کے 2ملازمین کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ۔قتل کا مقدمہ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیشن کے چیئرمین سہیل بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2فروری کو پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران فائرنگ سے عنایت حسین رضا اور سلیم اکبر جاں حق ہوگئے تھے ۔ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کا کہنا ہے کہ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ سازشانہ مجرمانہ میں حکومتی شخصیات کے نام بھی شامل ہیں ۔مقدمے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :