سرگودھاتا کراچی شالیمار ایکسپریس کیلئے محکمہ ریلوے کا وفد دورہ کریگا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 فروری 2016 16:21

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 فروری۔2015ء) سرگودھا سے کراچی کیلئے 5 بوگیوں پر مشتمل شالیمار ایکسپریس کے اجراء کیلئے محکمہ ریلوے کا 5 رکنی وفد رواں ماہ کے وسط تک سرگودھا کا دورہ کریگا اور یہاں سے کراچی کیلئے شالیمار ایکسپریس کا جائزہ لے گا ریلوے ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے براستہ سرگودھا چلنے والی پاکستان ایکسپریس کا روٹ تبدیل کرنے اور سرگودھا کے شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے 5 بوگیوں پر مشتمل شالیمار ایکسپریس ٹرین کو سرگودھا سے کراچی کیلئے روانہ کیا جائیگا جو خانیوال کے مقام پر لاہور سے آنیوالی شالیمار ٹرین کیساتھ منسلک ہوکر کراچی کو روانہ ہوگی اس سے سرگودھا کے شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آجائینگی جبکہ 5 رکنی وفد سرگودھا سے بند کی جانیوالی سپر ایکسپریس ٹرین کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کا جائزہ لے گی تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :