اربوں روپے کی اراضی سکینڈل کیس اور شہداءکے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت میں گرفتار ملزم حماد ارشد کومزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 فروری 2016 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 فروری۔2016ء) احتساب عدالت کے جج خاقان بابر نے کیس کی سماعت کی.تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم حماد ارشد کا عبوری چالان عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کی کہ ملزم نے تیرہ ہزار کے لگ بھگ شہریوں سے اراضی کے نام پر سترہ ارب روپے سے زائد کی رقم بٹوری جبکہ شہدا کے لئے مختص پلاٹ بھی فروخت کر دئیے ،،،ملزم کے اکاونٹس اور اثاثوں کی تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے اور ملزم سے تفتیش کرنا باقی ہے لہذاسے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔

(جاری ہے)

ملزم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اراضی کی خریداری مرحلہ وار کرنے پر نیب نے فراڈ کا الزام لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔،اس نے نہ تو نہ تو فراڈ کیا ہے اور نہ ہی شہداءکے پلاٹوں کو بیچا،،، گھروں کی تیاری اور زمین کے حصول میں وقت درکار ہوتا ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم نےشہریوں کا پیسہ اکٹھا کر کے زمین خریدی اور اسے سرمائے کا نام دے دیا ,چھ سالوں سے شہریوں کو ایک پلاٹ تک نہیں ملا,,,عوامی پیسوں سے خریدی گئی زمین پر شہریوں کا حق ہے.جس پر عدالت نے ملزم حماد ارشد کومزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

متعلقہ عنوان :