Live Updates

مہمند ایجنسی‘ تحریک انصاف کا بجلی کی نا روا لو ڈ شیڈ نگ کیخلاف احتجاجی مظا ہرہ

ہفتہ 6 فروری 2016 15:36

مہمند ایجنسی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) مہمند ایجنسی پا کستان تحریک انصاف کا بجلی کی نا روا لو ڈ شیڈ نگ اور دوسرے مسائل کے خلاف ہیڈ کو ارٹر غلنئی میں مہمند پریس کلب کے سا منے احتجاجی مظا ہرہ۔مظا ہرے میں سینکڑوں افردا کی شر کت ۔مظا ہرین کا واپڈا اور ٹیسکو کے خلاف زبر دست نعرہ بازی۔مطا لبات پورے نہ ہونے پر پوری ایجنسی میں دھرنوں اوراحتجا جی مظا ہروں کا اعلان۔

تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز مہمند ایجنسی کی ہیڈ کوارٹر غلنئی میں پا کستان تحریک انصاف مہمند ایجنسی کے سینکڑوں کار کنان نے مہمند پریس کلب کے سا منے بجلی کی ناروا لو ڈ شیڈ نگ اور ایجنسی کے دوسرے مسائل کے خلاف ایک زبر دست مظا ہرہ کیا ۔مظا ہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر واپڈا کے خلاف نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظا ہرین نے واپڈا اور ٹیسکو مردہ با د کے شدید نعرے لگا ئے۔

مظا ہرین سے خطا ب کر تے ہوئے پی ٹی آئی مہمند ایجنسی کے صدر سا جد خان ،رحیم شاہ،سجاد خان و دیگر نے کہا کہ با ئیس گھنٹے سے زیادہ لو ڈ شیڈنگ سیایجنسی میں کا رو باری زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے اور لوگ پا نی کی بو ند بو ند کو تر سنے لگے ہیں ۔مسا جد ویران ہو گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طلبا ء کی پڑھا ئی متا ثر ہو رہی ہیں ۔مریضوں کو مشکلات پیش ارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے سا تھ ساتھ ایجنسی بھر میں مسا ئل نے لو گوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ صحت،تعلیم،بجلی کی لو ڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کے مسا ئل نے لوگوں کو ذ ہنی مر یض بنا دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاری سے دہشت گردی جیسے مسا ئل جنم لے رہے ہیں ۔مقا می بھر تیوں پر غیر مقا می لو گوں کو بھر تی کیا جا رہا ہیں جس سے نو جوانوں کی حق تلفی کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پا ک افغان بارڈر کو تجارت کے لیے کھو ل دیا جائے تا کہ لو گوں کو اس سے روز گار مل سکیں۔پا ک افغان با رڈر عر صہ دراز سے تجارت کے لیے بند کیا گیا ہے جس سے سینکڑوں لو گوں کی روزگار وا بستہ تھی۔ما ربل پہا ڑیوں پر کا م بند کر نے سے بھی غریب لو گوں کے چھولے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔جس سے لو گوں میں ما یوسی پھیل رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مسا ئل حل نہ ہو ئے تو ہم ایجنسی بھر میں احتجاجی مظا ہروں اور دھر نوں کا سلسلہ شروع کر ینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات