شکرگڑھ کے تھانہ شاہ غریب کے موضع روپو والی کا 25سالہ نوجوان کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا

ہفتہ 6 فروری 2016 15:34

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء ) شکرگڑھ کے تھانہ شاہ غریب کے موضع روپو والی کا 25سالہ نوجوان زکا اللہ کوبیدردی سے قتل کر دیا گیا مقتول کو سفاکانہ طریقہ سے قتل کیا گیا اور اس کا چہرہ بری طرح مسغ کر دیا گیا اس کے چہرے سے کوئی شے گذاری گئی اس کا بھیجا باہر آگیا قاتلوں نے درندگی کی بدترین مثال قائم کی مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کیلئیے سول ہسپتال شکرگڑ ھ لائی گئی تو اس کے لواحقین دھاڑیں مار کر روتے رہے لواحقین کے مطابق مقتول کو گھر سے بلایا گیا اور باہر لیجا کر بیدردی سے قتل کر دیا گیا پولیس نے مقتول کی نعش کو ضروری کاروائی کے لئے سول ہسپتال پہنچایا اور پولیس مصروف تفتیش ہے -

متعلقہ عنوان :