اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل کیا جائے‘اعجاز بندیشہ

ہفتہ 6 فروری 2016 15:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت منیجر آپریشن اعجاز بندیشہ اور پی آر اوعائزہ بٹ نے کی جس میں ویسٹ ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع مینجر آپریشن اعجاز بندیشہ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہمارا موقف بڑا واضح ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل کیا جائے اور کشمیریوں کو انکے استصواب رائے کا حق دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتاجب تک کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت پسندوں کی قربانیاں ضروررنگ لائیں گی اور پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے اور کشمیریوں کے خون کا درد ہر پاکستانی کے دل میں ہے ۔اس موقع پر پی آر اوعائزہ بٹ نے کہایوم کشمیر منانے کا مقصد اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم واستداداور کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی طرف دلانا ہے

متعلقہ عنوان :