وزارت پانی و بجلی کی ہدایت پر لیسکو نے کھوکھرپیلس لاہور کی بجلی کاٹ دی

ہفتہ 6 فروری 2016 15:34

وزارت پانی و بجلی کی ہدایت پر لیسکو نے کھوکھرپیلس لاہور کی بجلی کاٹ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) وزارت پانی و بجلی کی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) نے کھوکھرپیلس لاہور کی بجلی کاٹ دی، اراکین اسمبلی افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر نے کئی ماہ سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا ، 40لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیسکو حکام نے نادہندگی پر این اے 128 لاہور سے مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور (ن) لیگ کے ہی رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کے گھر کی بجلی کاٹ دی ۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لیگی اراکین اسمبلی کے گھر کی بجلی کاٹنے سے پہلے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر مملکت عابد شیر علی کے علم میں سارا معاملہ لایا گیا تھا اور انہی کی ہدایت پر کھوکھر پیلس کی بجلی کاٹی گئی ہے۔ دونوں اراکین اسمبلی نے گزشتہ کئی ماہ سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا اور لیسکو کے 40لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :