خطے میں امن کی ضمانت مسئلہ کشمیر کا حل ہے ہزاروں کشمیریوں کے خون اور شہادتوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں اور پوری سکھ قوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بن جائے گا یوم کشمیرکے موقع پر ورلڈ مسلم سکھ فیڈریشن کے چیئرمین من موہن سنگھ خالصہ کا آن لائن سے انٹر ویو دیتے ہوئے خصوصی پیغام

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 فروری 2016 15:18

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 فروری۔2015ء) خطے میں امن کی ضمانت مسئلہ کشمیر کے حل سے ہے ہزاروں کشمیر ی مسلمانوں کے خون اور شہادتیں ضرور رنگ لائیں گی اور ہم ان قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پور ی سکھ قوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی غاصبانہ قبضہ سے نجات پا کر پاکستان کا حصہ بن جائے گا بھارت سے خالصتان کی آزادی بھی چھین کر لیں گے کشمیر کی اور خالصتان آزادی آسمانوں پر لکھی جا چکی ہے یہ باتیں یوم کشمیر کے موقع پر UKسے ٹیلی فون کے ذریعے آن لائن کو ایک خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے مسلم سکھ UKفیڈریشن کے چیئرمین من موہن سنگھ خالصہ نے لکھیں