تجدید محبت کا عالمی دن 14فروری کو منایا جائیگا،تیاریاں عروج پر،سرغ گلاب کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ 6 فروری 2016 15:07

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تجدید محبت کا عالمی دن ویلنٹائن ڈے 14فروری کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا،قیمتی تحائف،سرخ پھول اور تہنیتی کارڈز کا تبادلہ کیا جائے گا ،قومی تہوار نہ ہونے کے باوجود پاکستان میں بھی چند برسوں سے ویلنٹائن ڈے کوتہوارکی صورت منائے جانے کا رجحان بڑھ چکاہے۔

نوجوان نسل اس دن کو بھر پور انداز سے منانے کیلئے خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ویلنٹائن ڈے کی آمد سے قبل ہی فلاور شاپ والوں نے سرخ گلاب کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

14فروری ویلنٹائن ڈے کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے ٹیلی ویژن،اخبارات اور ریڈیو نوجوانوں کے پیغامات شائع اور نشر کریں گے۔ویلنٹائن ڈے اگرچہ مسلم ممالک کا تہوار نہیں ہے لیکن پاکستان میں گزشتہ چند برسوں سے اس دن کو منانے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے پیاروں کو کارڈز،سرخ پھول اور تحائف دینے کیلئے نوجوان سرگرم نظر آتے ہیں اس دن کے موقع پرنوجوان ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں ۔

ملک بھر میں جہاں ویلنٹائن ڈے کو محبت کے اظہار کا دن قرار دیا جاتا ہے وہیں اسے مغربی تہوار قرار دے کر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔