جہانیاں،سکیورٹی فورسز کا چھاپہ، سائبر کرائم میں ملوث گینگ کے 3 افراد گرفتار،درجنوں فرار

ہفتہ 6 فروری 2016 15:05

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) ڈی ایس پی کی زیر قیادت سی آئی اے سٹاف کا جہانیاں کے نواحی گاؤں 132دس آر میں چھاپہ،سائبر کرائم میں ملوث گینگ کے 3افراد گرفتار،درجنوں فرار ہو گئے ،15لیپ ٹاپ کمپیوٹر ،،حساس آلات،150موبائل اورمختلف کمپنیوں کی سینکڑوں سمیں برآمد،گینگ علاقہ میں نیت ورک قائم کرکے موبائل ایس ایم ایس فراڈ سے کروڑوں کی لوٹ مار میں ملوث تھا۔

تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی وہاڑی منظور مٹ کی قیادت میں سی آئی اے سٹاف،ایلیٹ فورس اور وہاڑی پولیس کے 100سے زائد اہلکاروں نے جہانیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر132دس آر قدیم میں ایک ڈیرے پر چھاپہ مار کر سائبر کرائم میں ملوث گینگ کے 3ارکان مشتاق گجر،مختیار گجر اور ایک نامعلوم شخص کو حراست میں لے کر ڈیرے سے150موبائل فون،15لیپ ٹاپ کمپیوٹر ،مختلف کمپنیوں کی سینکڑوں موبائل سمیں،ٹریکنگ سسٹم،یو پی ایس اور دیگر حساس آلات بھی قبضہ میں لے لیے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار افراد نے گاؤں مذکورہ میں نیٹ ورک قائم کررکھا تھا اور موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے ملک بھر میں موبائل فون ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،وزیر اعظم یوتھ لون،وزیر اعلیٰ روزگار سکیم اور کسان پیکج کے نام پر لاکھوں روپے کے انعامات کی خوش خبری کے پیغامات بھجوا کرموبائل صارفین سے ایزی پیسہ اور موبی کیش کے ذریعے رقم لوٹتے تھے،ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گاؤں مذکورہ سے ملک بھر سے چوری شدہ ایزی لوڈ بھی شیئر کیا جاتا ہے اس گینگ کو بااثر سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے جہانیاں اور ٹھٹھہ صادق آباد تھانوں کی پولیس ان پر ہاتھ نہیں ڈالتی تھی جبکہ اس گینگ کی گرفتاری کے بعد دیگر ملحقہ علاقوں میں قائم چھوٹے نیٹ ورک مالکان زیر زمین چلے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :