حیدر آباد ٹاؤن، ایس ایچ او مسلح افراد کی فائرنگ سے بال بال بچ گئے،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 6 فروری 2016 15:00

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) شاہپور لک موڑ روڈ پر دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ایس ایچ او تھانہ شاہپور صدر کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فصل کماد میں چھپ گئے، پولیس کی بھاری نفری طلب، مقابلہ کے بعد تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، بتایا گیا ہے کہ تھانہ شاہپور صدر کے ایس ایچ او ربنواز خان بلوچ سرکاری ملازمین کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستہ میں سلیم آباد کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے اچانک پولیس وین پر فائرنگ کھول دی، جس کے بعد قریبی تھانوں کی پولیس بھی طلب کر لی گئی، ملزمان قریبی فصل کماد میں چھپ گئے، پولیس اور ملزمان میں مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد تینوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق خطرناک ڈاکوؤں کے گروہ سے ہے، سرغنہ قبل ازیں بھی پولیس پر فائرنگ کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :