لاہور،پی آئی اے ملازمین ہڑتال،حکومت نے نئی حکمت عملی تیار کرلی

علامہ اقبال ائیر پورٹ کا تمام ڈیٹا شاہین ائرئیر لائن کے حوالے کر دیا گیا

ہفتہ 6 فروری 2016 14:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) پی آئی اے ملازمین کی ہڑتالوں کے باعث مسافروں کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے حکومت نے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے اور مسافروں کو آمد و رفت کا متبادل ذریعہ فراہم کرتے ہوئے علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور پر پی آئی اے کا تمام ڈیٹا شاہین آئیر لائن کے حوالے کر دیا گیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت اور شاہین ائیر لائن کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور حکومت پی آئی اے لاہور ائیر پورٹ تمام ڈیٹا شاہین ائیر لائن کو دیدیا ہے اور اب بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے ملازمین شاہین ائیر لائن کے ذریعے آئیں گے اور شاہیں ائیر لائن پی آئی اے کے ٹکٹوں پر ہی مسافروں کو واپس لائے گی

متعلقہ عنوان :