ملتان‘ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو پار‘ بھاری اسلحہ برآمد

ہفتہ 6 فروری 2016 14:58

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) پولیس مقابلے میں 4 ڈاکوؤں کو ”پار“ کر دیا گیا‘ مقابلہ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے شجاع آباد میں پولیس نے خفیہ اطلع پر چھاپہ مارا تو اس دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی گئی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

تاہم ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ ہونے کے باعث پولیس نے ملتان سے مزید نفری طلب کی اور مقابلہ تین گھنٹے تک مسلسل جاری رہا‘ پولیس کے فائرنگ سے 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے جن میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا اشتہاری مانو خان لنگا بھی مارا گیا جس کی سر قیمت بھی حکومت کی جانب سے مقرر کی گئی تھی۔

ہلاک ہونے والون میں مانو خان لنگا کا بیٹا اور 2 ساتھی شامل ہیں۔ مانو خان لنگا جنوبی پنجاب میں خوف کی علامت تھا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :