کسٹم حکام کی کارروائی ، نایاب کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 14:51

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء): کسٹم حکام اورمحکمہ وائلڈلائف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نایاب کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، تفصیلات کے مطابق نجی پروازکےذریعے 22 نایاب کچھوے کوالالمپوراسمگل کرنےکی کوشش کی جا رہی تھی ، کارروائی میں کچھوے ضبط کرنے کے بعد غیرملکی اسمگلر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق کچھوؤں کی یہ نسل نہایت نایاب ہےاورگزشتہ کچھ برسوں سے کھچوؤں کی بیرونٍ ملک اسمگلنگ کےباعث ”پاؤنڈ سپوٹد ٹرٹلز“ کی نسل معدوم ہو تی جارہی ہے۔ کھچوؤں کی اس نسل کونا پیدہونےسےبچانےکےلیئے وائلڈ لائف کی جانب سےان کی اسمگلنگ پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔