Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی ملاقات

ہفتہ 6 فروری 2016 14:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے ،آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے جائیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سے جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے موثراقدامات کئے گئے ہیں ۔ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم کا عکاس ہے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :