بھارتی کوسٹ گارڈز کا گجرات کے ساحلی علاقے سے پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو پکڑنے کا دعویٰ

کشتی میں عملے کے 11 افراد سوار تھے ،کوسٹ گارڈ حکام

ہفتہ 6 فروری 2016 14:30

نئی دہلی/احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) بھارتی کوسٹ گارڈز کا پاکستانی کشتی کو پکڑنے کا دعویٰ ‘جس پر 11 ماہی گیر سوار تھے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کوسٹ گارڈز نے گجرات کے ساحلی علاقے سے پاکستان کی ایک کشتی کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جس پر 11 ماہی گیر سوار تھے۔کشتی کو بعد ازاں ریاست گجرات کے گاؤں جاکھوا لے جایا گیا ہے تاہم واقعے کی مزید تفصیلا ت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :