گوجرانوالہ:کرنٹ لگنے سے گدھا ہلاک5افرادزخمی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 فروری 2016 14:16

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 فروری۔2015ء) گوجرانوالہ میں اعوان چوک کے قریب گدھا گاڑی بجلی کے تاروں سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد زخمی اور گدھا ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ روڈ پر اعوان چوک کے قریب اسٹیل سے بھری گدھا گاڑی بجلی کے تاروں سے ٹکرا کر الٹ گئی ،پولیس کے مطابق لوھے کا سامان بجلی کے تاروں سے چھو جانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :