سنٹر فار ساو‘تھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر پر مباحثہ کا اہتمام

ہفتہ 6 فروری 2016 14:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) سنٹر فار ساو‘تھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق مباحثہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید اور سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مباحثے میں مسئلہ کشمیر کی وجوہات ، پس منظر اور ممکنہ حل پر تفصیلی بحث کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ خطے کا امن اور پاکستان کی بقاء مسئلہ کشمیر کے حل سے منسوب ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کو اندرونی طور پر بھی مضبوط ہونا ضروری ہے تاکہ پاکستان مضبوط انداز میں کشمیر پر اپنا مو‘قف پیش کر سکے۔