فن وثقافت کے فروغ سے دلوں کوآپس میں جوڑا جاسکتاہے ثقافت کے فروغ کیلئے کشمیرکلچرل بورڈ کی خدمات کوکسی صورت نظرانداز نہیں کیاجاسکتا گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں انہیں کسی صورت جدا نہیں کیاجاسکتا ‘ آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کے مسلسل نظر انداز کرنے کا گلہ ہے

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان وگورنر جنرل کشمیر کلچرل بورڈ سیدمہدی شاہ کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 6 فروری 2016 13:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان وگورنر جنرل کشمیر کلچرل بورڈ سیدمہدی شاہ نے کہاہے کہ فن وثقافت کے فروغ سے دلوں کوآپس میں جوڑا جاسکتاہے ثقافت کے فروغ کے لئے کشمیرکلچرل بورڈ کی خدمات کوکسی صورت نظرانداز نہیں کیاجاسکتا گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں انہیں کسی صورت جدا نہیں کیاجاسکتا ‘مجھے آزادکشمیر کی سیاسی قیادت سے گلا ہے کہ انہوں نے ہمیں مکمل نظرانداز کئے رکھا حالانکہ ہم اس کے جسم کاحصہ تھے ہمیں حکومتی سیٹ اپ میں شامل کرلیاجاتاتویہ اچھا اقدام ہوتامگر کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی جوبدقسمتی کی انتہاء ہے 1947ء کے بعد آزاد کشمیر کے لوگ آج تک یہ نعرہ لگارہے ہیں کہ کشمیر بنے گا پاکستان مگریہ پاکستان تو نہ بن سکا مگرہم ان سے پہلے پاکستان بن گئے ہم نے مارشل لاء کے کوڑے کھائے ‘ ہزاروں قربانیاں دیں اس وقت کے صدرآصف زرداری اوروزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک آرڈیننس کے ذریعے گلگت بلتستان کاعبوری سیٹ اپ بنایا ہم آج بھی آزادکشمیرکاحصہ ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے مظفرآباد میڈیکل کالج میں کشمیر کلچرل بورڈ کے زیراہتمام ڈرامہ کشمیر کے قاتل میں بحیثیت صدارتی خطاب کے دوران کیا تقریب کے مہمان خصوصی وزیر برقیات فیصل ممتازراٹھور تھے جبکہ چیئرمین کلچرل بورڈ ڈاکٹر راجہ عارف ‘ امیدواراسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیر ‘ منتظم شوکت جاوید میر ‘ نثارالرحمن عباسی ‘ عبدالرزاق خان ‘ مسلم لیگ ٹریڈونگ کے صدر خواجہ فاروق قادری ‘ بیگم تنویرلطیف ‘ میڈیا ایڈوائزر شہزاد آفریدی ‘ اجواء معصوم ‘ ثمینہ ترک ‘اشفاق ترین ‘ شفیق قریشی ‘ مبارک شہباز اعوان کے علاوہ صحافیوں ‘ خواتین بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ‘ وزیربرقیات فیصل ممتاز راٹھور نے خصوصی طورپر تیار کئے جانیوالے ڈرامے کی تقریب تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اقوام متحدہ اورعالمی برادری کوبھارتی جارحیت کانوٹس لیناچاہئے ڈرامے میں ھادیہ خان ‘ سید علی کاظمی ‘ ایم بی لون ‘ جاوید عباسی ‘ اسحاق ناز ‘ دلاورعباس ‘ نادرسواتی ‘ عابدقریشی ‘ چوہدری ہاشم ‘ انیس احمد ‘ قیصر محمود بھٹی ‘ اصغرمعصوم ‘ حنیف راتھر نے اپنے اپنے شاندارفن کامظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :