حکومت پی آئی اے کے لئے تزویراتی شراکت دار تلاش کررہی ہے اور قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ‘عرفان صدیقی

دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 6 فروری 2016 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) قومی تاریخ او رادبی ورثے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ خسارے کاشکار صنعتوں کی بحالی قومی ایجنڈا ہے اور اس سلسلے میں کام جاری رہاہے ‘دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پی آئی اے کے لئے تزویراتی شراکت دار تلاش کررہی ہے اور قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔عرفان صدیقی نے کہاکہ حکومت پی آئی اے کے ملازمین کے قتل کی تحقیقات کرے گی اورملازمین کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :