کراچی میں مظاہرے میں ہلاکتوں کے بعد آپریشن بند کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا ‘ ہم چاہتے ہیں کہ فلائٹس آپریشن دوبارہ بحال ہو ‘ مکمل آپریشن بند کرنا مناسب نہیں ہے ‘ کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں ‘ ہم پروفیشنل لوگ ہیں ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ‘ پالپا نے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘ اگر 50 فیصد ملازمین بھی راضی ہو جائیں تو فلائٹس آپریشن بحال کر دیں گے‘پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) کے صدر عامر ہاشمی کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 6 فروری 2016 13:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) کے صدر عامر ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی میں مظاہرے میں ہلاکتوں کے بعد آپریشن بند کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا ‘ ہم چاہتے ہیں کہ فلائٹس آپریشن دوبارہ بحال ہو ‘ مکمل آپریشن بند کرنا مناسب نہیں ہے ‘ کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں ‘ ہم پروفیشنل لوگ ہیں ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ‘ پالپا نے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘ اگر 50 فیصد ملازمین بھی راضی ہو جائیں تو فلائٹس آپریشن بحال کر دیں گے۔

وہ ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت زبیر عمر مینڈیٹ لے کر آئے تھے فلائٹس آپریشن بند کرنے کے پہلے حق میں تھے نہ اب ہیں لیکن احتجاج کے دوران ساتھیو ں کی ہلاکت پر فلائٹ آپریشن بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

پالپا نے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے۔ ہم پروفیشنل لوگ ہیں پی آئی اے کو مزید نقصان پہنچانے کے حق میں نہیں ہیں ۔

فلائٹس آپریشن بحال کرنے کے لئے مینجمنٹ کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جان سے مارننے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ پائلٹس کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے بھی حکام سے کہا ہے۔ وزیر اعظم سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ پائلٹس کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو واضح بتایا ہے کہ اگر آج ان کے معاملات حکومت سے طے نہیں ہوئے اور انہوں نے فلائٹس آپریشن شروع نہ کیا تو پالپا ان کے ساتھ نہیں کھڑی ہو گی۔ انہو ں نے کہا کہ 3 دن کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ زیادہ دیر تک مسافر وں کو اذیت میں نہیں دیکھ سکتے ۔ پالپا اراکین میں کوئی اختلاف نہیں ہے سب ایک جگہ اور متحد ہیں

متعلقہ عنوان :