گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج شکرگڑھ کے آگے بنایا گیا دیرینہ ٹیکسی سٹینڈ ختم کرادیا گیا

ہفتہ 6 فروری 2016 13:07

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء)ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر نارووال کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک ندیم بٹ نے شکرگڑھ ٹریفک افسران و عملہ کے ہمراہ شکرگڑھ شہر گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج شکرگڑھ کے آگے بنایا گیا دیرینہ ٹیکسی سٹینڈ ختم کرادیا جو آوارہ لوگوں اور نشئیوں کی آماجگاہ بن چکا تھا جس میں پرنسپل کالج ڈاکٹر سید امجد علی شاہ کے تعاون سے کانٹے دار تار لگا دی گئی اور اس جگہ کی صفائی بھی کرائی گئی شکرگڑھ کے شہریوں صدر بار چوہدری عابد بشیر ،جنرل سیکرٹری بار چوہدری ارم جواد ،صدر ہیومن رائیٹس چوہدری امجد سلامت ،کامران انجم ایڈووکیٹ ،عمر رضا گجر ایڈووکیٹ ،چوہدری فیصل گجر ایڈووکیٹ ،چوہدری ندیم حیات ایڈووکیٹ ،آصف خان ایڈووکیٹ ،چئیرمین راحت کبیر ننھا ،چوہدری عابد سہاری ،چئیرمین چوہدری حفیظ دیالپور ،چوہدری فامر اصغر ،چوہدری راشد جپولوٹہ ایڈووکیٹ ،چوہدری شکیل ممکا ایڈووکیٹ اور دیگر عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر شکرگڑھ میں ایسے اقدامات انتہائی ضروری ہیں اور ہم تعاون کے لئے حاضر ہیں -