قصور: گھرمیں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان خاکستر

ہفتہ 6 فروری 2016 11:57

قصور۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 فروری۔2016ء)قصورکے نواحی گاؤں کھارا میں گھرمیں آگ بھڑکنے سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا جبکہ قرآن پاک معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ملک رحمت علی کے گھرآگ لگ گئی جس سے گھرکا تقریباً تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم قرآن پاک معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔