Live Updates

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا ایک گاڑی میں بیٹھنا کوئی بری بات نہیں ، آج کراچی جا کر چارٹرڈ آف ڈیمانڈ دوں گا ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 11:47

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا ایک گاڑی میں بیٹھنا کوئی بری بات نہیں ، آج ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 06 فروری 2016ء) : اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ کے باہر کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہی سی پیک منصوبے کو متنازع بنایا ، اگر پی آئی اے کا معاملہ حل ہو جائے تو بہت اچھی بات ہے ۔ انہوں نے کہا ملازمین خوار ہو رہے ہیں لیکن حکومت مذاکرات کرنے کو تیار نہیں ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریبوں پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے جبکہ امیروں کو چھوٹ دی جا رہی ہے ، ٹیکس ہمیشہ پیسے والوں سے اکٹھا کر کے غریبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔ کپتان نے کہا کہ آج میں کراچی جا کر پی آئی اے ملازمین کے ساتھ بیٹھوں گا اور چارٹرڈ آف ڈیمانڈ دوں گا۔ انہوں نے کہا نواز شریف اور راحیل شریف کا ایک گاڑی میں بیٹھنا اچھی بات ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کی سٹیل مل جدہ میں منافع کما رہی ہے لیکن پاکستانکی سٹیل مل کو یہ آج تک بہتر نہیں کر سکے ۔ انہوں نے کہا حکومت کو نجکاری سے قبل ملازمین کو اعتماد میں لینا چاہئیے تھا ، پارلیمنٹ میں بھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔حکومت کی معاشی پالیسیاں خوفناک ہیں، دو سو ارب کا قرض لے کر اورنج لائن ٹرین بنائی جا رہی ہے ۔جبکہ پاکستانیوں نے بیرون ملک 350ارب کی پراپرٹی خرید رکھی ہے ، ٹیکسوں کا بوجھ عوام پر براہ راست پڑ رہا ہے۔پی آئی اے کے ملازمین پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات