تھرپار، 5 نومولود بچے جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد167سے تجاوز کرگئی

ہفتہ 6 فروری 2016 11:44

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) تھرپارمیں خوراک اور پانی کی قلت کے باعث مزید 5 نومولود بچے جاں بحقہوگئے،گزشتہ ایک ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد 167 سے تجاوز کر گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارمیں خوراک اور پانی کی قلت کے باعث مزید 5 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد یہاں گزشتہ ایک ماہ سے کچھ زائد کے عرصے میں ہلاک ہونے والے بچوں تعداد 167 سے تجاوز کرگئی۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے بچوں میں 12 ماہ کا نتھو بھیل، 8 ماہ کی حمیدہ اور 7 ماہ کا صغیر مٹھی کے سول ہسپتال، اور 2 سالہ عائمہ تھرپارکر کے دیہی ہیلتھ سینٹر جبکہ ایک نولود بچہ چیلہار کے گاوٴں میں ہلاک ہوا۔مٹھی کے سول ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر اقبال احمد نے بتایا کہ 47 بچوں کو جمعہ کے دن ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ گذشتہ 36 روز میں 48 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔بعد ازاں میر پور خاص ڈویڑن کے کمشنر شفیق احمد نے ریوینو اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے حکام اور مقامی این جی اوز کو ایک علیحدہ اجلاس کے دوران صحت کے یونٹس کی بہتری اور دور دراز صحرائی علاقوں میں موجود غریب دیہاتوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :