روس کے جدید ایس یو 35 جنگی طیارے 24گھنٹے شام کی فضائی حدود کی نگرانی کے لیے تعینات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 6 فروری 2016 11:42

ماسکو(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06فروری۔2016ء) روس کے جدیدجنگی طیارے شام میں حمیمیم فضائی اڈے پر دن رات ڈیوٹی کرتے رہیں گے،روس کے ریاستی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ طیارے ہر وقت پرواز شروع کرنے کے لیے تیار رہیں گے۔اس بارے میں شام میں متعین روسی فضائی دستے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس یو 35 طیاروں کا مقصد دیگر طیاروں کی حفاظت کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ایس یو 35 طیاروں میں موثر ترین ہتھیار نصب ہیں، یہ طیارے بیک وقت آٹھ اہداف کو نشانہ بنانے کے قابل ہے، ساتھ ہی ایسے طیاروں میں کچھ ایسے آلات نصب ہیں جن کے ذریعے دشمن کو طیارے کا پتہ لگانے سے روکا جا سکتا ہے۔منصوبہ ہے کہ ایس یو 35 جنگی طیارے دیگر طیاروں کی حفاظت کرنے کے علاوہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کئے جانے والے حملوں میں بھی حصہ لیں گے

متعلقہ عنوان :