برازیل:اولمپک گیمز کے دوران 85 ہزار پولیس اہلکار اور فوجی تعینات ہونگے جو لندن میں ہوئے پچھلے اولپمک گیمز سے دوگنا زیادہ ہے

ہفتہ 6 فروری 2016 11:41

برازیل(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06فروری۔2016ء) برازیل کے انسداد دہشتگردی سے متعلق ادارے اولیمپک گیمز کے دوران سلامتی کو یقینی بنانے کی تیاری کر رہے ہیں وہ مشکل سے مشکل خطروں سے نمٹنے کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔اولمپک گیمز کے دوران 85 ہزار پولیس اہلکار اور فوجی سلامتی کو یقینی بنائیں گے جو لندن میں ہوئے پچھلے اولپمک گیمز سے دوگنا زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی اور اسٹراٹیجک تعلقات سے متعلق پیرس کی انسٹیوٹیوٹ کے ڈائریکٹر پاسکال بونیفاس نے کہا ہے کہ اگرچہ برازیل مشرق وسطی میں لڑائیوں میں حصہ نہیں لے رہا ہے اور جنوبی امریکہ جنگ میں مبتلا علاقوں سے دور ہے اس لئے سوچا جا سکتا ہے کہ برازیل دہشتگردوں کا نشانہ نہیں بنے گا پھر بھی دہشتگرد اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اور فٹبال ورلڈ چیمپئن شپ کے ساتھ اولیمپک گیمز دنیا کے اہم ترین تقریبات میں شامل ہیں۔ جس ملک پر دنیا کی توجہ مرکوز ہوتی ہے وہاں دہشتگردی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔واضح ہے کہ 5 تا 21 اگست برازیل میں 31ویں سمر اولمپک گیمز منعقد ہوں گے۔ یہ جنوبی امریکہ میں منعقد کئے جانے والے پہلے اولمپکس ہیں۔

متعلقہ عنوان :