پاکستان اور افغانستان میں2016 کے پہلے پولیو کیسز سامنے آگئے
گڈاپ ٹاوٴن کے رہائشی خاندان کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی
ہفتہ 6 فروری 2016 11:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) پاکستان اور افغانستان میں رواں سال کے پہلے پولیو کیسز سامنے آگئے۔ پاکستان میں نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کی پولیو وائرولوجی لیبارٹری نے پولیو کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔ وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاوٴن کے رہائشی ایک خاندان کے 34 ماہ کے بچے اعجاز خان کے جنوری میں حاصل کیے جانے والے نمونے سے، اس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
بچے کے خاندان کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔ متاثرہ بچے کی معمول کے مطابق دو بار ویکسینیشن بھی کرائی جاچکی ہے، اس کے علاوہ مختلف پولیو مہم کے دوران بھی وہ سات بار پولیو ویکسین کے قطرے پی چکا ہے۔ وزارت صحت کے عہدیدار نے کہا کہ غذائی قلت اعجاز خان میں اس بیماری کی بڑی وجہ بنی کیونکہ بچے کی قوت مدافعت بہت کم ہے۔(جاری ہے)
گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 54 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، تاہم ہم پرامید ہیں کہ رواں سال ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا ۔
انھوں نے کہا کہ ہم اپنی پولیو مہم کو مزید مربوط بنائیں گے تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ افغانستان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پولیو وائرس کے شکار بچے کی عمر پانچ سال ہے اور اس کی صرف 2 بار پولیو ویکسینیشن کرائی گئی۔ پریشان کن بات یہ ہے کہ افغانستان میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچے کا تعلق قندھار سے ہے جو بلوچستان کے قریب واقع ہے علاوہ ازیں رپورٹس کے مطابق افغانستان میں گزشتہ چند پولیو مہمات کے دوران 80 ہزار سے زائد بچے پولیو ویکسین سے محروم رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.