کرک میں آپریشن،خاتون سمیت 9 افراد گرفتار

ہفتہ 6 فروری 2016 11:13

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) کرک میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خاتون سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہوا۔کرک پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر تین ڈکیتی کرنے والے گینگ کو خاتون سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہوا۔

(جاری ہے)

کر ک پولیس نے ڈی پی او کرک میاں نصیب الرحمن کی سربراہی میں نیازی بس اسٹاپ کے قریب واقع کوٹروں پر چھاپہ مارکر 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ جو ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔گرفتار افرادمیں سے 4 افراد مقامی، 2 افراد کا تعلق پنجاب جبکہ خاتون سمیت 3 افراد کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا تمام گرفتار افراد سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :