برطانیہ کے 45 فی صد شہری ملک کے یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ہیں:رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 6 فروری 2016 10:49

برطانیہ کے 45 فی صد شہری ملک کے یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ہیں:رپورٹ

لندن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06فروری۔2016ء) عمرانیاتی انسٹیٹیوٹ YouGov کی طرف سے کرائی گئی رائے شماری کے نتائج کے مطابق برطانیہ کے 45 فی صد شہری ملک کے یورپی اتحاد سے نکلنے کے حق میں ہیں جبکہ 36 فی صد اس کے خلاف ہیں حال ہی میں یورپی کونسل کے چیئر مین ڈونالڈ ٹوسک نے یورپی اتحاد میں قانونی تبدیلیوں سے متعلق منصوبہ پیش کیا تاکہ یورپی اتحاد کی رکنیت برقرار رکھنے سے متعلق برطانیہ کی شرائط پوری کریں۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس منصوبے سے اطمینان کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم یورپی اتحاد میں تبدیلی لانے اور اس میں برطانیہ کی رکنیت کے اصولوں کو بدلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یورپی اتحاد میں تبدیلی لائے جانے کے بعد ڈیوڈ کیمرون یورپی اتحاد کی رکنیت کے بارے میں عوامی ریفرینڈم کرانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :