بھارت میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 37 افراد ہلاک،20 زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،بس دریائے پورنا کراس کرتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جا گری، بس میں 60سے زائد مسافر سوار تھے

ہفتہ 6 فروری 2016 00:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 5فروری۔2016ء) بھارت میں مسافر بس بے قابو ہوکر دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست گجرات میں مسافروں سے بھری بس تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکرحفاظتی دیوار کو توڑتی ہوئی دریا میں جاگری جس کے باعث 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، بس دریائے پورنا کراس کرتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں گری،مسافر بس نواسری شہر سے اوکائی جارہی تھی، بس میں 60سے زائد مسافر سوار تھے۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم حادثے کے نتیجے میں لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے ابھی تک دریا سے 37 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں تاہم حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے بعد دریا میں گری تاہم حادثے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :