بیماری اداروں کی بحالی قومی ایجنڈا ہے ‘ اس پر کام جاری رہے گا ‘ اپوزیشن سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں

وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 5 فروری 2016 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بیماری اداروں کی بحالی قومی ایجنڈا ہے ‘ جس پر کام جاری رہے گا ‘ اپوزیشن سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی جواز نہیں ہے ۔ وہ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیماری اور خسارے میں رہنے والے ادارو ں کی بحالی قومی ایجنڈا ہے او راس پر کام جاری رہے گا۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی جواز نہیں نہ ہی حمایت اس لئے ان سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کا نہیں بلکہ شراکت داری کا منصوبہ مرتب کیا گیا تھا۔ حکومت پی آئی اے ملازمین کے پر اسرار قتل کا سراغ لگائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اردو کے نفاذ اور دفتری زبان بنانے کیلئے الگ ڈویژن تشکیل دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :