صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کا اچانک دورہ کیا

جمعہ 5 فروری 2016 21:52

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء ) صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے گذشتہ روز ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری تعلیم عبدالصبور کاکڑ، ڈائریکٹر کالجز، اسکولز اور محکمہ کے اعلیٰ آفیسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے ایجوکیشں ڈائریکٹوریٹ میں آنے والے تعلیمی سال کے لئے داخلہ مہم کے سلسلے میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے آفیسران اپنے اپنے اضلاع میں اسکولوں کے داخلہ پالیسی کے لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے اجلاسوں کا انعقاد کریں گے جس میں عوامی نمائندوں ، ایم این اے، سینیٹرز، صوبائی وزراء، ایم پی ایز، میئر میٹروپولیٹن ، میئر میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ چیئرمین، چیئرمین میونسپل کمیٹی، تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں، قبائلی عمائدین، علماء کرام، وکلاء، ڈاکٹرز اور دیگر تمام سیاسی، سماجی شخصیات کو باقاعدہ دعوت نامے کے ذریعے مدعو کریں اور ان کے سامنے اسکولوں میں داخلہ پالیسی کا اہم ترین کام رکھا جائے گا اورعوام سے درخواست کریں کہ وہ گلی گلی، گاؤں گاؤں بچوں کے داخلے کی آگاہی مہم میں حصہ لیں اور ساتھ ہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو بھی ہدایت کہ جائے کہ وہ تمام اضلاع میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کرائیں۔

(جاری ہے)

مساجد میں اعلانات کی درخواست کی جائے۔ تمام اضلاع میں محکمہ ایجوکیشن کے تمام پرنسپل، لیکچرار، ہیڈماسٹر اور اساتذہ کرام کی کمیٹی بناکر ذمہ داری دی جائے کہ وہ گلی گلی اور گھر گھر دروازہ کھٹکھٹا کر بچوں کے والدین کو تعلیم کی اہمیت اور اسکولوں میں داخلے کی آگاہی دلائیں اور اس بابت مکمل رپورٹ ڈائریکٹوریٹ کو دینے کے بھی پابند ہوں گے۔ داخلہ پالیسی مہم کے سلسلے میں کاہلی، غفلت، لاپرواہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر کسی نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تو اس کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :