کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، ڈی سی نور الحق کاکڑ

جمعہ 5 فروری 2016 21:51

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء ) ڈپٹی کمشنر سبی نور الحق کاکڑ اور ضلع چیر مین سبی ملک قائم الدین دہپال نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کے ساتھ پاکستان کا اٹوٹ کا رشتہ ہے جسے کوئی بھی جد انہیں کرا سکتا کشمیر کے مسلمان بھائیوں کو کسی صورت بھی تنہا نہیں چھوڑے گے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سبی سکاؤٹس اور اہلیان سبی کے زیر اہتمام کشمیر اظہار یکجہتی ریلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ایف سی 89ونگ کے کرنل وقاص ،میجر اعظم ،صوبیدار میجر محمد نعیم ،چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی داؤد رند ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ریاض شاہ ،نائب تحصیلدار نصیر احمد ،سپرنٹنڈنٹ میر ریاض علی گشکوری ، سابق کونسلر میر رحیم الدین بنگلزئی ،ملک صادق دہپال ،میر فقیر محمد رند، میر اﷲ داد جتوئی ،منظور خلجی ،و دیگر بھی موجود تھے قبل ازاں کشمیر اظہار یکجہتی ریلی 89ونگ کے مین گیٹ سے نکالی گئی جو چاکر روڈ ، ٹھنڈی روڈ ،اور جیل روڈ سے ہوتاہوا علمدار سکول پر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر اختتامی تقریب سے مقررین نے خطاب کر تے ہوے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے کوئی بھی ہم سے جدا نہیں کر سکتا اور ہم کشمیری بھائیوں کو کسی صورت نہیں چھوڑے گے کشمیر کے ساتھ پاکستان کا اٹوٹ رشتہ ہے علاہ ازیں جمعیت علماء اسلام ضلع سبی کے زیر اہتمام کشمیر اظہار یکجہتی ریلی جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عطاء اﷲ کی قیادت میں چاکر روڈ سبی سے نکالا گیا ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہو ا نشتر روڈ پر پہنچا جہاں پررلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور حصہ رہے گا انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہم انہیں کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑے گے۔

متعلقہ عنوان :