پی پی پی نے پی ایس 23اور پی ایس 76میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

جمعہ 5 فروری 2016 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ نے پی ایس 23نوشہروفیروز اور پی ایس 76دادو میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں یہ درخواستیں 11فروری تک صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے نام 30ہزار روپے کے پے آرڈر بنام پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے ساتھ بلاول ہاؤس میں پی پی کے چیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو کے پاس جمع کرائیں جا سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :