آزادی کشمیر کیلئے راحیل شریف کو ملازمتی توسیع دی جائے‘ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کشمیر پر بھارتی جبری تسلط کی موت بن جائے گی‘بھارت جنرل راحیل شریف سے بری طرح خوفزدہ اور ریٹائرمنٹ کا منتظر ہیں

نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیف عمران چنگیزی ‘امیر علی خواجہ اور امیر پٹی کا میڈیا فورم میں خطاب

جمعہ 5 فروری 2016 21:00

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیف عمران چنگیزی ‘جنرل سیکریٹری حاجی امیر علی خواجہ اور این جی پی ایف کے سرپرست اعلیٰ و ایم آرپی کے سربراہ امیر پٹی نے کہا ہے کہ دنیا امن اور محفوظ مستقبل کیلئے سب سے بڑے خطرے یعنی دہشتگردی کیخلاف افواج پاکستان کی جدوجہد ‘عزم و حوصلہ اور ایثار و قربانی لازوال و بے مثال ہیں اور دنیا کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے پاکستانی افواج کا کردار قابل توصیف وستائش ہی نہیں بلکہ مثالی و تاریخ ساز بھی ہے جس کااعتراف اب عالمی سطح پر بھی کیا جا نے لگا ہے جبکہ افواج پاکستان کے موجودہ سربراہ جنرل راحیل شریف کے تدبر ‘ دانشمندی ‘ حب اولوطنی ‘ عوام دوستی اور جمہوریت و امن پرستی کی وجہ سے نہ صرف انہیں دنیا کا بہترین جنرل و آرمی سربراہ تسلیم کیا گیا بلکہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کی امن دوستی کو بھی سراہا جانے لگا ہے جو بھارت کے سینے پر سانپ بن کر لوٹ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں یوم کشمیر کے موقع پر کراچی پریس کلب پر ’’اظہار یکجہتی کشمیر میڈیا فورم ‘‘ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو یقین ہوچلا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کشمیر پر اس کے جبری تسلط کی موت بن جائے گی اور پاکستانی قوم یہ بات جانتی ہے اسلئے پاکستان کا ہر شہری اور آزاد و مقبوضہ کشمیر کے عوام جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع اور کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی و پاکستان سے الحاق کے خواہشمند و طالب ہیں اور انشاء اﷲ جنرل راحیل شریف قوم نے نہ تو قوم کو کبھی مایوس کیا ہے اور نہ ہی مستقبل میں کبھی مایوس کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :