وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی ملاقات

جمعہ 5 فروری 2016 20:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور ان سے بین المذہبی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اس موقعے پر کہا کہ وفاقی مذہبی امور کی وزارت بین المذاھب کے عنوان پر کانفرنس کر رہی ہے، جس میں دنیا بھر سے وفود شرکت کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبہ میں مذہبی رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ واریت کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے نفرت اوراشتعال انگیز تقاریر کرنے پر متعدد افراد کے خلاف مقدمے بھی درج کئے ہیں اور گرفتاریاں بھی ہوئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کا شکر ہے کہ صوبہ سندھ میں مذہبی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فرقوں کے علماء کا ہمارے ساتھ بھرپور تعاون رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہم مدارس کی رجسٹریشن تقریباً مکمل کرنے والے ہیں،نہوں نے کہا کہ مدارس کے نصاب میں کمپیوٹر کی تعلیم شامل کرنے اور دیگر تعلیمی اصلاحات پر سندھ میں حکومت کام کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :