وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے سینیٹ چیئرمین میاں رضا ربانی کی ملاقات

ملکی ، صورتحال،امن و امان اور یوم یکجہتی کشمیر سمیت متعدد باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 5 فروری 2016 20:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے جمعہ کوچیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملکی ، صورتحال،امن و امان اور یوم یکجہتی کشمیر سمیت متعدد باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین سینیٹ کو بتایا کہ یوم یکجھتی کشمیر کے سلسلے میں صوبہ بھر میں سیمینار اور کانفرنسوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالیں جا رہی ہیں اور اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے اظہار یکجھتی کیاجا رہا ہے۔