مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نظر نہیں آتا‘ بھارت خطے میں امن کا سب سے بڑادشمن ہے، اسکا ہاتھ روکنا بہت ضروری ہو چکا ہے ، بھارت کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آتی

ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ٹی وی انٹرویو

جمعہ 5 فروری 2016 20:55

مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نظر نہیں آتا‘ بھارت خطے میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نظر نہیں آتا ‘بھارت خطے میں امن کا سب سے بڑادشمن ہے اسکا ہاتھ روکنا بہت ضروری ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک انٹر ویو میں ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ اگر ہم بھارت کے ساتھ مذاکرات کے ماضی کو دیکھے تواس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کبھی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں رہا بلکہ پاکستان اور بھارت میں معاملات بہتر ہونے کی بجائے بھارت کی وجہ سے خراب ہی ہوئے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے مگر بد قسمتی سے بھارت اس میں سنجیدہ نہیں اس لیے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل ہوتا نظر نہیں آرہا اس کیلئے حکومت پاکستان اور دیگر اداروں کو کوئی اور حل کر نا ہو گا ‘ویسے بھی بھارت کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آتی ۔