فردوس عاشق اعوان کی اپنے ڈیرے پر کشمیریوں سے یکجہتی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 5 فروری 2016 20:38

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 فروری۔2016ء ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عا شق اعوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل جنو بی ایشیا ء کے پا ئیدار امن کی ضما نت ہے جب تک مسئلہ کشمیر کشمیر ی عوام کی خوا ہش کے مطا بق حل نہیں ہو جا تا اس وقت تک جنو بی ایشیا ء پر خطرات کے با د ل منڈلا تے رہیں گے ۔اب بھی اگر عا لمی طا قتو ں نے مسئلہ کشمیر پر ہو ش سے کا م نہ لیا اور اپنی بند آنکھیں نہ کھو لیں تو پھر دیر ہو جا ئیگی ،مسئلہ کشمیر کے حل میں مزید تا خیر پر پاکستانی عوام اور کشمیر ی مجا ہدین عالمی امن کی ضما نت نہیں دے سکیں گے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ڈیر ہ پر صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اور کہا مظلوم کشمیریوں کی آزا دی کی خوا ہش کو دبا یا نہیں جا سکتا اور بلا ٓخر مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قرار دادوں اورکشمیر یوں کے حق خودارادیت سے ہی حل ہو گا اور کہا بھا رت ذیا دہ دیر تک کشمیر پر اپنا غا صبا نہ تسلط قا ئم نہیں رکھ سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اپنے مظلو م کشمیر ی بہن بھا ئیوں سے آج کے دن مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور پاکستانی عوام 5فروری کے دن کشمیر ی عوام سے جرات مندانہ طور پر سیا سی ،سفارتی ،اخلاقی اور ہر محاذ ہر غیر متز لز ل حما ئیت جا ری رکھنے کے عزم کا اعا دہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیرکے بغیر پاکستان کا وجود نا مکمل ہے ،کشمیر پاکستا ن کی شہ رگ ہے کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہما را کشمیر یوں سے رشتہ کلمہ تو حید کا ہے ۔

اس مو قع پر سابق وزیر نے کہا کہ گز شتہ 68سالوں میں کشمیر عوام بھا رتی درندگی مظالم و جا رحیت کا شکا ر ہیں اور کو ئی ایساظلم با قی نہیں بچا جس کی مشق ستم کشمیر یوں پر نہ کی گئی ہو جس پر انسا نی حقو ق کی تنظیمو ں کی مجر ما نہ خا مو شی قا بل مذمت ہے اور بھا رتی درندوں کی جا رحیت قابل مر مت ہے ،بھارتی درندوں کے مظا لم سے کشمیر یوں کے جذ بہ حریت میں اضا فہ ہو تا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھا رت کشمیر میں اپنے غاصبا نہ قبضہ اور روا تمام مظا لم کے با وجو د کشمیر یوں کی جدو جہد آذادی کو نہ دبا سکا ہے اور نہ دبا سکے گا اور بلا ٓخر ایک دن ہندو بنئے کو کشمیر یوں کے فطر ی حق ،حق خود ارادیت کے سامنے ہتھیا ر ڈا لنے پڑ یں گے ۔کشمیر آذاد ہو کر الحاق پاکستان سے ذریعے ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبا ل کے خوا ب کی تکمیل اور با نی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح کے پاکستان کی تکمیل کر سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :