سمبڑیال میں یوم کشمیر پر جماعت اسلامی کی ریلی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 5 فروری 2016 20:29

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 فروری۔2016ء ) جماعت اسلامی اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ سمبڑیال نے ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ ریلی کا نکالی جو جماعت اسلامی کے دفتر سے شروع اور پریس کلب کے سامنے ختم ہوئی ہوئی جہاں پر مقررین ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ اشتیاق احمد چیمہ ، امیرز ون ارشد اقبال تکھڑ ، تحصیل صدر یوتھ ونگ رانا بابر نعیم ، محمد ایوب انجم ایڈووکیٹ سمیت دیگر مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد تکمیل پاکستان کی جدوجہد ہے مگر بھارت پاکستان اور کشمیری مسلمانوں کا بدترین دشمن ہے اور اس نے کشمیری مسلمانوں پر ظلم اور بربریت کی انتہا کردی ہے اور بھارتی افواج کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے مگر ہمارے حکمرانوں کی ستم ظریفی یہ ہے کہ ہمارے حکمران بھارت کی طرف دوستی کے ہاتھ بڑھا رہے ہیں نیز ان کا کہنا تھا کہ اے پاکستان کے نوجوانوں اٹھو اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کیلئے گھروں سے نکلو اور پاکستان کی عوام خوش نصیب ہے کیونکہ جماعت اسلامی کے پاس نڈر ،بے باک اور با صلاحیت قیادت سراج الحق کی صورت موجود ہے ۔

(جاری ہے)

ملک پاکستان کو کرپشن ،اقرابا پروری سے پاک کرنے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کا ساتھ دیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔نیز ریلی میں ذکاء اﷲ رندھاوا ، عمرمختار گھمن ، محمد شفیق رحمانی ، ارغوان احمد، خطیب جمیل سمیت تمام یوسیز کے امراء اورجماعت اسلامی یوتھ ونگ کے عہدیداران سمیت ارکان و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :