Live Updates

پاکستان تحریک انصاف عام آدمی کے لیے احتجاج کررہی ہے:عظیم گھمن

جمعہ 5 فروری 2016 20:28

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عام آدمی کے لیے احتجاج کررہی ہے، آج ہر ضلعی ہیڈ کواٹر میں ہونے والا احتجاج اسی سلسلے کی کڑی ہے اوریہی ہمارا مینڈیٹ ہے ، اپنے عوامی رابطہ دفتر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک حکمرانوں کو لوٹ مار کا متحمل ہوسکتا ہے تو احتجاج کا بھی ہوسکتا ہے ،کسان ،مزدور ، اساتذہ ، ڈاکٹر ز ، نرسز اور نابینا افراد سے لے کر پی آئی اے کے ملازمین تک سبھی حکومتی پالیسیوں سے تنگ ہیں اور سڑکوں پر ’’بادشاہ نما ‘‘حکمرانوں کی جان کو رو رہے ہیں حکومت عوام کے مسائل کم اور حل کرنے میں سنجیدہ نہیں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے نام پر 480 ارب روپے گردشی قرضوں کے نام پر لوٹ لیے گئے ہیں عظیم نوری نے کارکنوں سے کہا آج حکومتی پالیسیوں اورعوامی استحصال کے ساتھ ساتھ جائز ریلیف سے محروم کرنے پر ہونے والے احتجاج میں بھر پور شرکت کریں پی ٹی آئی حکمرانوں کو عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ٹف ٹائم دے گی ’’یوم کشمیر ‘‘کے حوالے سے انہوں نے کہا آزادی کے خواب کو شرمندہ تعبیر ہونے تک پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات